18 ستمبر 2011 - 19:30

نام نہاد خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق محمود عباس نے آج نیویارک میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد فلسطینی مملکت کو تسلیم کرے۔محمود عباس اس ہفتے کے اواخر میں اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی مملکت کی مکمل رکنیت کے لئے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی درخواست پیسش کريں گے۔اس درخواست کی اسرائیل نے سخت مخالفت کی ہے۔درایں اثنافلسطینی مذاکرات کارصائب عریقات نےکہاہےکہ فلسطین کوخودمختارملک کی حیثیت سےتسلیم کئےجانےکےباوجود بھی فلسطین ایک مقبوضہ ملک ہی رہےگا۔صائب عریقات نےیہ بات القدس العربی العالمی کوایک انٹرویوکےدوران کہی ہے۔ ........

/169